حضرت ابوہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ننے فرمایا:“اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسے انعامت تیار کر رکھے ہیں جنہیں کسی آنکھ نے کبھی دیکھا نہیں کسی کان نے کبھی سنا نہیں اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کا وہم و گمان گزرا”۔ اگر تم چاہو تو پڑھو فلا تعلم نفس ما اخفی لھم من قرۃ اعین۔ (کسی کو معلوم تک نہیں کہ ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک کی کیا کیا چیزیں مخفی رکھی گئی ہیں)۔” (بخاری، مسلم، ترمذی، ابن ماجہ)
0टिप्पणियाँ